نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان خوش آئند ہے:شاہد فیاض

Sep 16, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) گوجرانوالہ حلقہ پی پی 54 کے صدر شیخ شاہد فیاض نے کہا ہے قائد مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے۔ عوام میاں نواز شریف کا فقید المثال اور تاریخی استقبال کرے گی میاں نواز شریف 25 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کے شاندار ماضی کی وجہ سے آج بھی عوام امید بھری نظروں سے ان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ میاں نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں جس کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں آنے والا دور( ن) لیگ کا ہے۔

مزیدخبریں