گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب بلال افضل اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کا کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے ہمراہ گوجرانوالہ لاہورسیالکوٹ موٹروے گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کاتفصیلی دورہ ۔وزیرِ مواصلات و تعمیرات نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 50فیصد ارتھ ورک مکمل۔نگران وزیرا مواصلات و تعمیرات بلال افضل نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔وزیر مواصلات نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 50فیصد ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کو واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کے ذریعے گوجرانوالہ سے لنک کیا جائے گا۔وزیر مواصلات نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
نگران صوبائی وزیر، سیکرٹری کمیونیکیشن کا زیر تعمیر دو رویہ سڑک کادورہ
Sep 16, 2023