گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شبیر حسین بٹ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی کی مانیٹرنگ کا مقصد عام مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنا ہے،اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔دورہ کے موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور پھلوں اورسبزیوں کی طلب اور رسد کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کیا اور تمام ریڑھیوں، دوکانوں اور پھٹریہ شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے صفائی ستھرائی اقدامات پر کہا کہ صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
گوجرانوالہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
Sep 16, 2023