اٹلی کی وائٹ میلان نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائنز سرفہرست

Sep 16, 2023 | 15:45

ویب ڈیسک

اٹلی کی وائٹ میلان نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائن سرفہرست ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ میلانو2023 بین الاقوامی نمائش میں 100 سعودی برانڈز کے ڈیزائنرز اپنی مصنوعات پش کر رہے ہیں۔ 22 سے 25 ستمبر تک یہ نمائشٹورٹوناکے علاقے میںوسکونٹی پویلین میں فیشن ویک کے موقع پر منعقد ہو گی۔سعودی فیشن اتھارٹی نے بتایا کہ اٹلی کے شہر میلان میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش کے لیے سعودی خواتین اور مردوں کے فیشن کے جدید ترین ڈیزائن پیش کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پر مختلف ڈیزائنوں کے بیگز اور زیورات پیش کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں