ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر آگئی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں اسکین کروایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے، مزید اسکین کے بعد صحیح صورت حال کا اندازہ ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل پینل جلد کسی دوسری جگہ نسیم شاہ کے اسکین ٹیسٹ کے انتظامات شروع کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں، نسیم شاہ کا بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
پی سی بی جلد نسیم شاہ سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا، نسیم شاہ کی رپورٹس معائنے کیلئے انگلینڈ بھجوا دی گئی ہیں، انگلینڈ میں جائزے کے بعد نسیم شاہ سے متعلق حتمی رائے قائم کی جائے گی، فاسٹ بولر کو دائیں کندھے کے نیچے مسلز میں انجری ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا، انہیں میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا تھا۔