وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔


وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 249  روپے 69 پیسے فی لیٹر  مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو  پیٹرولیم مصنوعات کا مکمل  ریلیف منتقل نہ کرنےکا مشورہ  دیا گیا تھا، وزیراعظم کو جزوی ریلیف منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی چند سالوں  سے مہنگائی تلے دبا ہے۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پورا  ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...