وینزویلا: صدر مادورو کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں امریکی نیوی سیل سمیت 6 غیر ملکی گرفتار

 وینزویلا کے حکام نے  صدر نکولس مادورو کے قتل کی مبینہ سازش میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی نیوی سیل سمیت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں ان افراد کو گرفتار کیا ہے۔وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش کی قیادت سی آئی اے کر رہی تھی اور اس کا مقصد صدر مادورو کو قتل کرنا تھا۔یہ الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب وینزویلا کی اپوزیشن، کئی لاطینی امریکی رہنما اور امریکا انتخابات میں صدر مادورو کی جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں، انتخابات کے بعد ہونے والے  احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 3 امریکی شہری، دو ہسپانوی شہری اور ایک چیک شہری شامل ہیں، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ  مبینہ سازش سے منسلک 400 امریکی ساختہ رائفلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...