آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو، بی این پی مینگل کا وفد اسپیکر چیمبرپہنچ گیا

آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو ہوگیا اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا وفد اسپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفدکولےکرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ وفد میں اختر لانگو، احمد نواز، احسان شاہ اور سینٹر عبدالقادر شامل ہیں۔بی این پی مینگل کے وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ بی این پی نے اپنے مطالبات کے حوالے سے حکومت سے مؤقف مانگ لیا اور آئینی بل پر حتمی فیصلے کیلئے بھی وقت مانگا۔ سینیٹ میں بی این پی مینگل کے 2 ووٹ ہیں جو اہمیت اختیارکرگئے۔ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...