محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔32 سالہ محمد عامر ان دنوں کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اینٹیگوا  اور  باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں بھونیشورکمار کا ریکارڈ  توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے  والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے  ساتھ پہلے اور  بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26  اوور کے ساتھ دوسرے نمبر  پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...