حضورﷺ کی شان حضورؐ کی زبان سے (۳)

حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا :معراج کی رات میں جنت کی سیر کر رہا تھا۔ میں ایک نہر کے قریب پہنچا جس کے کناروں پر کھلکھل موتی کے خیمے تھے۔ میں نے جبرائیل سے پوچھا، یہ کیا ہے؟ انھوں نے عرض کی، یارسول اللہﷺ یہ کوثر ہے جو اللہ تعالی نے آپؐ کو عطا فرما دیا ہے۔ آپ ؐ نے فرمایا، اس کی مٹی خالص مشک کی تھی ۔ (بخاری) 
حضور نبی کریم رئو ف الرحیمﷺ نے ارشاد فرمایا، میں اللہ کا رسول ہوں، اگر تم میں سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دوں تو اللہ تعالیٰ تمھاری تکلیف دور کر دے گا اور اگر تم پر قحط آجائے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں تو تمھارے لیے اللہ تعالیٰ فصل اگا دے گا ۔ اور جب تم چٹیل زمین یا جنگل میں ہو اور تمھاری سواری گم ہو جائے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں تو اللہ تعالیٰ تمھیں وہ سواری واپس لوٹا دے گا ۔ (مشکوٰۃ) 
حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا، جب قیامت کے دن سب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو میں اور میری امت ایک بلند مقام پر ہوں گے ،اللہ تعالیٰ مجھے سبز حلہ پہنائے گا پھر مجھے کلام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور میں اللہ تعالیٰ کی حمد کہوں گا جو اللہ نے چاہا پس یہی مقام محمود ہے ۔ (الشفاء) 
دلائل النبوہ میں ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا، میں ہی ابو القاسم ہوں اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبو بؐ کو اول و آخر کے تمام علوم عطا فرمائے ہیں ۔ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا، میں علم کا شہر ہوں اورعلی اس کا دروازہ ہے ۔ (کنزالعمال) 
مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا، میں اس کا امین ہوں جو آسمانوں میں ہے ، میرے پاس صبح وشام آسمانی خبریں آتی ہیں۔ حضور نبی کریم رئو ف الرحیمﷺ نے ارشاد فرمایا، میں عاقب ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ 
حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن مجھے عرش کی دائیں جانب ایسے مقام پر کھڑا کیا جائے گا کہ جہاں کسی اور کو قدم رکھنے کی مجال نہ ہو گی اس وقت اولین و آخرین میرے ساتھ رشک کریں گے ۔ (مسند احمد) 
حضرت عمر ؓ سے مروی ہے حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن تمام تعلقات اور رشتہ داریاں ختم ہو جائیں گی لیکن میرا تعلق اور میرا نسب اس روز بھی قائم رہے گا ۔ 
یا صاحب الجمال و یا سید البشر 
من وجہک المنیر لقدنور القمر 
لایمکن الثنا ء کما کان حقہ 
بعد ازخدا بزرگ تو ہی قصہ مختصر

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...