لاہور(کامرس رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں تاجر برادری کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں لاہور بڑھ کی تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لاہور چیمبر کے الیکشن کے حوالے ظہرانے میں پیٹرن انچیف میاں انجم نثار، فہیم سہگل ارحمن، چیئرمین پیاف، خالد عثمان صدر پروگریسو گروپ، علی حسام چیئرمین پی بی جی، خالد نیک گجر، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ، رانا شعبان اختر سمیت دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کیا۔ میاں انجم نثار نے مرکزی مسلم لیگ کی تاجر برادری سے کہا بزنس کیمونٹی کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ حکومت تاجر برادری کیساتھ جو ناروا سلوک کررہی ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ناجائز ٹیکسز کی بھرمار سے ملک کے چھوٹے تاجر کو زندہ درگور کیا جارہاہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مرکزی مسلم لیگ کاالیکشن میں پیاف، پی بی جی ، پروگریسو الائنس کی حمایت اعلان
Sep 16, 2024