آئی ایم ایف سے معاہدے کی توثیق کے امکانات ، شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال :ماہر ین معاشیات

لاہور( کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف سے معاہدے کی توثیق کے امکانات اور شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فی الفور مراعاتی سکیم لائے جس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو سکے۔ نجکاری کے عمل میں اوورسیز پاکستانیوںکو شراکت دار بننے کی دعوت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار نامور ماہر معاشیات و جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے '' معیشت کو سہارا دینے کیلئے نا گزیر اقدامات '' کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن