لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملکی مسائل کا حل آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کرنے میں نہیں بلکہ حقیقی طور پر نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔ بیرونی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان ہر حوالے سے کمزور ہوا ہے۔ ملکی معیشت ترق کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ اگر آئی ایم ایف کی پالیسی چلتی رہیں تو اگلی نسلوں پر بھی اسی ادارے کے ڈکٹیشن چلتی رہے گی اور قوم اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکے گی۔سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کیلئے ہی صرف کوششیں نہ کریں بلکہ اس حوالے بھی سوچ پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ خلفائے راشدین شاہدرہ اور جامعہ ابی بکر اور دیگر مقامات پر مولانا مفتی محمد حسن کی صدارت میں سیرت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی اسماعیل، مفتی شمس الحق،صاحبزادہ حافظ معاویہ قاسمی، قاری حسین، قاری نذیر، زید معاویہ، قاری امجد، حافظ عبد الصمد، حافظ حسن اور دیگر موجود تھے۔
مسائل کا حل آئی ایم ایف کی پالیسیوں میں نہیں، نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے:مولانا امجد
Sep 16, 2024