پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور قوم ناقابل تقسیم ہے:ہشام الٰہی ظہیر  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہماری جماعت چاروں صوبوں کی نمائندہ قومی مذہبی وسیاسی جماعت ہے۔ پورے ملک میں قوم کو متحد کریں گے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور قوم ناقابل تقسیم ہے۔ دشمن کی انتشار اور تقسیم کرنے کی سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے۔ملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے جمعیت اہلحدیث سیاسی میدان میں موجود ہے۔ نوجوانوں میں پیدا ہونیوالی مایوسیوں کو ختم کرنے کیلئے پورے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں تاکہ معاشرے کیلئے باوقار اور فائدہ مند نوجوان پیدا کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اہلحدیث نیپال کے صدر مولانا عزیز شمس کے بھائی مولانا عمیر شمس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن