لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجابی پر4 تنظیم نے دوسری انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں پیلاک میں کیا گیا۔ دوسری انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کا انعقاد 18 سے 20 نومبر 2024 کو پلاک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔ پنجابی پر 4 کے صدر احمد رضا پنجابی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کانفرنس میں پاکستانی پنجابی دانشوروں، سیاستدانوں، اداکاروں، شاعروں اور سماج سیوکوں کیساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا، بھارت ، برطانیہ ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک سے 100 سے زیادہ پنجابی شخصیات شرکت کریں گے۔