12 ربیع الاوّل کی تقریبات کے سکیورٹی انتظاماتُ8ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے  

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں 12 ربیع الاوّل کی تقریبات کے سکیورٹی انتظامات اورمحکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ریلیوں، جلوسوں و محافل کی سکیورٹی کیلئے8ہزارسے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ 8ایس پیز، 29ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز اور601 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ جشن عید میلادالنبیؐکی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائیگی۔ لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل ارشد روف کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئرافسران نے نماز جنازہ ادا کی۔ تھانہ اسلام پورہ میں تعینات کانسٹیبل ارشدروف نے سنت نگر کے علاقے میں محافظ ٹیم کیساتھ ڈیوٹی کے دوران جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی میں فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل ارشد روف کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل ارشد روف کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بلا ل صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید کانسٹیبل ارشد روف کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن