لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت رائیونڈ اور غازی آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے امور کی بہتری کے سلسلہ میں اہم اجلاس محکمہ صحت میں ہوا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کے گئے۔ وزیر اعلی مریم نوازکی ہدایت پر لاہور کے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں اگلے ماہ سے ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیااور کہا تمام ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ رائیونڈ ہسپتال کے تمام بیڈز فوری تبدیل کر کے نئے بیڈز فراہم کئے جائیں۔ رائیونڈ ہسپتال کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے ہر ہفتہ جائزہ لوں گا۔ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں انیستھزیا ڈاکٹرز جلد فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر صحت نے ہدایت کہ کہ ہسپتالوں میں ایوننگ، نائٹ شفٹوں میں ڈاکٹرز کا ڈیوٹی شیڈول محکمہ صحت کیساتھ روزانہ شیئر کئے جائیں۔ شہری ڈسپنسریوں کی ریویمپنگ کرکے کنسلٹنٹ تعینات کئے جائیں گے۔ مریضوں کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریفرل سسٹم پروٹوکولز کے مطابق نافذ کیا جارہا ہے۔ ہر 3 ماہ بعد مریضوں کے ریفرل سسٹم کا آڈٹ کروایا جائے گا۔
ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان
Sep 16, 2024