لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے جشن عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کو رنگین برقی قمقموں، مذہبی ماڈلز اور جھنڈیوں سے سجا دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا شاہراہ قائداعظم، ڈیوس روڈ، جیل روڈ اور رائیونڈ روڈ سمیت اہم شاہراؤں کو آرائشی روشنیوں اور خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کی خوبصورت ماڈلز سے سجایا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ پی ایچ اے نے اپنے دفاتر کو بھی دیدہ زیب روشنیوں اور رنگین جھنڈیوں سے سجایا ہے۔ اسی طرح جیلانی پارک کی بیرونی دیوار پر کلمہ طیبہ خوبصورت انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔ مزید برآں لبرٹی گول چکر کو نمائشی روشنیوں کے خوبصورت ڈسپلے سے جگمگا دیا گیا ہے۔ محمد طاہر وٹو نے مزید بتایا پی ایچ اے نے پرانے لاہور کی گرین بیلٹس میں 8 ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں جن میں فائکس، کھتی، گلاب اور سکھ چین جیسی اقسام شامل ہیں۔
پی ایچ اے نے جشن عید میلادالنبیؐ کیلئے لاہور کو روشنیوں سے سجا دیا
Sep 16, 2024