سٹیک ہولڈرز مربوط پالیسی مرتب کریں:چوہدری ظفر اللہ واہلہ

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما وگورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مربوط پالیسی مرتب کریں،پاکستان معاشی استحکام کی منزل حاصل کرے گا اور بدامنی و انتشار سے نجات ملے گی، یہ وقت دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ہے سیاسی قائدین باہمی اختلافات ترک کرکے متحد ہو ں اور پاکستانی عوام کو یکجہتی کا پیغام دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہاکہ (ن) لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومتی سطح پر اخراجات میں واضح کمی کررہی ہے وزرا، مشیراور معاونین قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن