شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل اور کاشف گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پا ر ٹی اشرافیہ کی نہیں بلکہ مزدوروں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے جس کا مقصد عوامی راج قائم کرنا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعصب کی نفی کی ہے ہماری بنیادی ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے تاکہ قوم متحد ہو کر غربت اور دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا سامنا کر سکے ملک میں بڑھتی محاذ آرائی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوگی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرکے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشی استحکام کی خاطر مشترکہ جدوجہد یقینی بنائی جاسکے پاکستان موجود ہ حالات میں سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا یہ وقت اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کا ہے جس کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کومفاہمت کی دعوت دی۔