سی پی او گوجرنوالہ کی تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں کچہری ، مسائل سنے 

Sep 16, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وڑن کے مطابق سی پی او گوجرنوالہ رانا ایاز سلیم کی جانب سے شہریوں کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں پویس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ اس موقع پر سی پی او ایاز سلیم رانا  نے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سء پی او نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصدکمیونٹی پالیسنگ کافروغ اور شہریو ں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور میں خود آپ کے درمیان حاضرہوا ہوں تاکہ آپ سے ملنے اور مسائل سے آگاہی حاصل ہو۔سی پی او نے کہاکہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ مافیاودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات کوشاں ہے اور خواتین و بچوں سے زیادتی،ظلم وتشدد کے مرتکب افراد کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے تا ہم شہری پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں