نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)شہر کا اکلوتا سپورٹس کمپلیکس بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔بجلی منقطع۔ٹوٹی کھڑکیاں گری ہوئی دیواریں ٹوٹے ہوئے شیشے انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نوشہرہ رکاں نوید حیدر کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کا اکلوتا سپورٹس کمپلیکس انتظامی بدحالی کا شکار۔نوجوانوں کی سپورٹس کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں پچھلے کئی سالوں سے بجلی کا بل کھلاڑی اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔ متعدد بار کمپلین کرنے پر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔موجودہ حالات میں نوجوان نسل جیسے بے راہ روی کا شکار ہے۔انہیں سپورٹس کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ نوجوان نشہ اور منشیات جیسی لعنتوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔انتظامیہ کو چاہیے کہ سپورٹس کمپلیکس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔