حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے علی پورروڈ پر واقع نواب کالونی کامین گلہ اور ملحقہ گلیاں مسلسل گنداپانی کھڑارہنے سے جوہڑمیں تبدیل ہوگئیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین گھروںمیں محبوس ہوکر رہ گئے۔ علاقہ مکینوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی شہریوں کے لئے ایک سفید ہاتھی بن چکی ہے جس کی وجہ سے شہر دن بدن جوہڑ نما شکل اختیار کرتا چلا جارہاہے۔