گوجرانوالہ: سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی سیٹوں پر بھرتی نہیں ہوسکی

Sep 16, 2024

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)مختلف محکموں اور سرکاری سکولوں میں خالی سیٹوں پر بھرتی نہ ہونے سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہونے لگے، نوکری کے حصول کیلئے اعلی تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں نوجوان نوکری نہ ملنے سے مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ بروقت سرکاری نوکریاں نہ ملنے سے ہزاروں نوجوان اوور ایج ہو گئے۔ اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے حکومت سے ملازمتوں کا مطالبہ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں سے مختلف محکموں اور خاص طور گوجرانوالہ ریجن کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی سیٹوں پر بھرتی نہیں ہوسکی۔صرف گوجرانوالہ ریجن کے سرکاری سکولوں میں 19ہزار خواتین و مرد اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑیں ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بھرتی کے خواہشمند ہزاروں نوجوان ڈگریاں مکمل کرنے کے باوجود سرکاری ملازمتیں نہ ملنے سے مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ نوجوانوں نے نوکری کے حصول کیلئے پروفیشنل ڈگریاں، مختلف مضامین میں ماسٹرز، بی ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایڈ، ایم ایڈ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں