نبی اکرم ؐ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی کے منصب پر فائز کیا:ریاض ڈوگر

Sep 16, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے حضور نبی اکرمؐ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی کے منصب پر فائز کیا اور ان کے بعد کسی نبی کی گنجائش باقی نہ رکھی نبی کریمؐکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ اسلام کے عقیدے سے روگردانی ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی جھوٹے مدعینبوت نے سر اٹھایا تو صحابہ کرام اور بعد میں آنے والے مسلمانوں نے انہیں بھرپور جواب دیا اور اسلام کی حرمت کی حفاظت کی امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے مسلمہ کذاب کے خلاف جہاد کر کے اس تحریک کا آغاز کیا۔

مزیدخبریں