سانحہ بلوچستان نفرت پیدا کرنے کی سازش تھی:میاں امجد لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مانیٹرنگ آفیسر اور ٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہا ہے سانحہ بلوچستان پاکستان کو توڑنے اور صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی سازش تھی اس سازش کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کی مدد سے ناکام بنایا ۔شہدا سانحہ بلوچستان کے ورثاء میں10،10لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے کوارڈی نیٹر رانا طاہر اقبال ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ا سسٹنٹ کمشنر شرقپور بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن