نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ کی حراست کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے مستعفی ہوکر عوام سے دوبارہ ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ عدالت سے مجھے انصاف مل گیا اور اب میں عوام کی عدالت میں جائوں گا۔ جیل سے رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ دو دن بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر کسی اور کو نامزد کریں گے اور پھر دوبارہ الیکشن لڑنے اپنے ووٹرز کے پاس جائیں گے۔ اروند کجریوال نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریاست دہلی کے انتخابات اگلے سال فروری کو ہونے ہیں لیکن یہاں قبل از وقت انتخابات کرائیں گی۔ منفرد طرز سیاست کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں حکمران جماعت بی جے پی کو شکست کی دھول چٹانے والے اروند کجریوال نے اس سے قبل 2014ء بھی دہلی کی اسمبلی تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرائے اور الیکش جیتے تھے۔ وزیراعلیٰ اورند کجروال عام آدمی پارٹی کے سربراہ ہیں اور 2014ء سے مسلسل نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں بی جے پی کی مرکزی حکومت نے شراب پالیسی کیس میں پھنسایا ہے۔
شراب پالیسی کیس، وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال 6 ماہ بعد رہا، مستعفی ہو کر عوام سے دوبارہ ووٹ لینے کا اعلان
Sep 16, 2024