سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ، اتوار کو بھارتی فوج نے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اسمبلی انتخابات سے قبل جموں و کشمیر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ بھارت نے اپنی فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوسلب کرکے خود کو ایک جعلی جمہوریت ثابت کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبانے سے جمہوری اقدار کے بھارت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی فوجی قبضے کے تحت کشمیریوں کی حالت زارسے بھارت کے جمہوری نظریات کی ناکامی ظاہرہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار اس کی خود ساختہ جمہوری دعوئوں کے منافی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں منظم جبر بھارت کی جمہوری ساکھ کی دھجیاں اڑارہاہے۔ بھارتی قبضے کے تحت کشمیریوں کو درپیش مشکلات بھارت کے جمہوری دعوئوں پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی نام نہاد اسمبلی انتخابات سے قبل پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری
Sep 16, 2024