حکومتی ٹیم سے کہا ہے بل پیش کرنے میں جلدی نہ کریں: غفور حیدری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہیں ملا‘ جب تک بل پڑھیں گے نہیں تو ووٹ کیسے دیں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومتی ٹیم کو کہا ہے کہ بل پیش کرنے میں جلدی نہ کریں۔ آئینی مسودے پر جے یو آئی کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی اور حکومت سے مزید سوچ بچار کے لئے وقت مانگا ہے۔

ای پیپر دی نیشن