اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ارکان پارلیمنٹ آئینی ترامیم کے بل کے انتظار میں تھک گئے۔ بیشتر ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز چلے گئے۔ تمام سینیٹرز کو واپس لاجز بھیج دیا گیا جب اجلاس ہو گا آپ کو اطلاع دے دی جائے گی۔ ارکان نے جانے سے قبل پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔