پشاور (نیٹ نیور) پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پشاور پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ حملے کے دوران خوارج نے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن کی طرف دو راکٹ فائر کیے جس کے ردعمل میں پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کی سرچنگ جاری ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔