ایم کیو ایم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور 

Sep 16, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ایم کیو ایم پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ ترجمان کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ بھی شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مجوزہ ترمیمی بل پر بریفنگ دی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا۔

مزیدخبریں