پارلیمنٹ  ربڑ سٹمپ، اوپر سے آرڈر آتا ہے اور عمل شروع ہو جاتا ہے: اسد قیصر  

Sep 16, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر  نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم نہیں بلکہ سب کچھ بلڈوز کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا، اوپر سے آرڈر آتا ہے اور عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ترمیم  کا مسودہ دیا گیا تو ہمارے ساتھ بھی شیئر کیا جانا چاہئے۔ رات کی تاریکی میں فیصلے ہونے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا مقصد ہے؟  ہمارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ پتہ نہیں کہاں سے زور زبردستی سے آرڈر آرہے ہیں، آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس نمبرز بھی پورے نہیں، فارم 47 کے تحت ان کو بٹھایا گیا، انہوں نے رات کی تاریکی میں قانون سازی کی، ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ جو بھی ہو رہا ہے رولز کے خلاف ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں