اسلام آباد (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ آمد کو بہار آنے سے تعبیر کر دیا۔ نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق اجلاس کے لئے پارلیمان آمد پر تبصرہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان آئے یعنی بہار آئی‘ رات 12 بجے کے بعد وہ تراویح پڑھائیں گے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی یہ تاریخی رات ہے‘ جو ہمیشہ یاد رہے گی۔ اس سے قبل نبیل گبول نے صحافی کے سوال پر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔