معیشت مضبوط بنانے کیلئے جمہوری استحکام ضروری: احسن اقبال

Sep 16, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے ساڑھے 9 فیصد پر آگئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کی وجہ سے سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کی کمی کا اعلان کیا۔ پالیسی ریٹ کی کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے جبکہ یہ وہ تمام اعشاریے ہیں جو حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اگر دیکھا جائے تو پچھلی حکومت نے چین کو مجبور کر دیا تھا کہ وہ سی پیک سے ہاتھ کھینچ لے۔ چین اب دوبارہ سی پیک فیز ٹو کیلئے پوری طرح آمادہ ہے اور پاکستان کے ساتھ 5 نئے کوریڈورز شروع کرنے کیلئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا چکا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے لوگوں کو ان دیکھے کیسوں میں بھی ضمانت مل جاتی ہے، ہماری پیشیاں تو مہینوں آگے چلی جاتی تھیں۔ حمزہ شہباز کی حکومت ختم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی گئی۔

مزیدخبریں