لاہور ( نیوز رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔ عالمی یوم جمہوریت پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لا سکتی ہے۔ جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام ے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ جمہوریت کانظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ علاوہ ازیں ’’پنجاب ترقی کی راہ پر‘‘ صوبہ پنجاب میں ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ کا پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کاسنگ بنیاد رکھیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجی ٹیبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیاء کی بہترین منڈی بنانے کی ہدایت کی اور شاندار ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ پراجیکٹ کو 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے باہمی ایم او یو پر دستخط کے بعد منڈی کے قیام کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ3سو ایکٹر پر بنے گی۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ زوم بنایا جائے گا۔ کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائے گا۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کے لئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں جی ٹی روڈ گجرانوالہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی۔ مزدوروں اورٹھیلے والوں کی آسانی کے لئے میٹرو بس اورسپیڈو بس روٹ کالا خطائی سبزی منڈی تک چلائی جائے گی۔ مارکیٹ میں شارٹ ہونے والی سبزیاں خصوصا ٹماٹر اورپیاز کے لئے کولڈ سٹوریج بھی بنائے جائیں گے۔ ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں عوام کوسبزیاں اورپھل ہر وقت سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجا ت دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔