اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے،پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر ‘ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے چھ پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں موثر کر دی گئی ہیں۔ پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لٹر ‘ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔