فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: جاپان میں یونیورسٹی طالبہ نے سرمنڈوا لیا 

Sep 16, 2024

ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شامل یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ جاپانی یونیورسٹیز کے طلبا نے فلسطین یکجہتی کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی جو امریکا سمیت دنیا بھر کی جامعات میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاج کا تسلسل ہے۔ کیمپ میں ایک طالبہ نے احتجاجاً اپنے بال کاٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد غزہ میں کی گئی نسل کشی اور ہولوکاسٹ کی نسل کشی میں تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔ طالبہ نے کہا کہ غزہ اور ہولوکاسٹ میں ہونے والی نسل کشی ایک جیسی ہونے کے باوجود کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت کرنے والی طالبات پر صہیونیوں نے حملہ کیا تھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

مزیدخبریں