بات چیت کے لیے تیار، دھمکی مسترد کرتے ہیں: ایران

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ تہران تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کے لیے تیار ہے لیکن امریکہ اور تین یورپی طاقتوں کی جانب سے ایرانی ہوا بازی کے شعبے پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد دھمکیوں اور دبا ئوکو مسترد کرتا ہے۔عراقچی نے مزید کہا کہ ان کا ملک پوری طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اگرچہ ہم ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کے لیے تیار رہے ہیں۔ تاہم بات چیت کی بنیاد باہمی احترام پر ہونی چاہیے نہ کہ دھمکیوں اور دبائو پر۔عراقچی نے یہ بھی کہا کہ تہران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کیا ۔ ایران پر امریکہ اور تین یورپی طاقتوں کی طرف سے عائد پابندیاں کوئی مسئلہ حل نہیں کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن