تہران(این این آئی)ایران پر روس کے ساتھ تعاون اور اسے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کی مذمت اور الزامات کے بعد یوکرائن نے اپنے تیروں کا رخ شمالی کوریا کی طرف موڑ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کیریلو بڈانوف نے کہا کہ شمالی کوریا کیئف کے لیے ماسکو کا سب سے خطرناک اتحادی ہے کیونکہ وہ توپ خانے کے گولوں کی بھاری کھیپ جو روس کو یوکرائن میں محاذ پر استعمال کے لیے بھیجتا ہے۔انھوں نے کیئف میں یالٹا یورپی اسٹریٹجی کانفرنس میں کہا کہ روس کے تمام اتحادیوں میں یوکرائن کا سب سے بڑا مسئلہ شمالی کوریا ہے، کیونکہ اس کے فراہم کردہ فوجی ساز و سامان کی مقدار لڑائی کی شدت کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔