تھانہ سندر میں زیر حراست 65 سالہ ملزم جاں بحق 

سندر (نامہ نگار) لاہور کے تھانہ سندر میں زیر حراست 65 سالہ ملزم یعقوب جاںبحق ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم لڑائی جھگڑا کے مقدمہ نمبر 3204/24 میں گرفتار تھا کہ حوالات میں اس کی حالت ا چانک خراب ہوگئی اور ملزم خون کی الٹیاں کرنے لگا جس پر سندر پولیس کی جانب سے اسے فوری طور پر مانگامنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے اعلی رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو تمام حقائق کا بریک بینی سے جائزہ لے گی اور جاںبحق ہونے والے یعقوب نامی شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اہل خانہ نے یعقوب کی موت کو تشدد قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن