مردہ مرغیوں کی سپلائی کا نیٹ ورک  چلانے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار 

لاہور( این این آئی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی کا ٹیٹ ورک چلانے والی خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ میں سخت ناکہ بندی کر کے گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔970 کلو بیمار اورکم وزن مرغیاں تلف کر کے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ سپلائر خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کرا دیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 44ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن