دبئی میں غیر قانونی تارکین کے لیے مہلت  30 اکتوبرکو ختم ہو جائے گی، صلاح القمزی

Sep 16, 2024

دبئی(این این آئی)دبئی میں غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئر صلاح القمزی نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامے ایکسپائرڈ ہیں یا ان کی کمپنیوں نے اقاموں اور ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کرائی انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جو 30 اکتوبرکو ختم ہو جائے گی۔ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے لیے شروع کی گئی اصلاح حال کی مہم میں ان افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

مزیدخبریں