کراچی(این این آئی)جولائی کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں برآمدات کی مالیت 10.3 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2023 ء میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 9.8 ارب روپے رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس طرح جولائی 2023 ء کے مقابلہ میں جولائی 2024 ء کے دوران گوشت اور گوشت سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 0.5 ارب روپے یعنی 4.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔