قصور+ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قصور موچی پورہ کے علاقے میں اوباش ملزم نے جواں سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزم بلال میرے 14سالہ بیٹے (ا) کو ورغلا کر موچی پورہ میں ایک خالی مکان میں لے گیا اور اس سے زبردستی زیادتی کی۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی کے مطابق تین اوباش ملزموں نے نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ میں بلال کے بیٹے کو ملزم حماد اپنے گھر لے گیا جہاں پر ملزم عبداللہ اور شیراز پہلے سے موجود تھے‘ تینوں نے نوجوان کے ساتھ باری باری زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔