فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں،سربراہ سابق سعودی انٹیلی جنس

Sep 16, 2024

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور  اسرائیل کے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھنک ٹینک چیٹم ہائوس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا مقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفدکوبھی مدعو کیا تھا، بدقسمتی سے7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے  نے ان مذاکرات کو ختم کر دیا۔سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناصرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے بھی اہم ہے۔واضح رہے 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل  فلسطینیوں پر بدترین حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مزیدخبریں