کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ

Sep 16, 2024

کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔اس سے قبل سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق تمام مشتبہ مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں