علماء  نفرت پر مبنی بیانیے کے خلاف آواز اٹھائیں: راغب نعیمی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور امن کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں۔ نبی کریمؐ کی سیرت مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ اسوۂ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ میلادالنبی کے موقع پر ہمیں اتحاد و تفہیم کی ترویج کرنی چاہئے۔ مبارک ثانی کیس میں متتازعہ پیراف گرا ف حذف کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فتنہ خواج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداراوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ علماء کرام شدت، نفر ت پر مبنی بیانیے کے خلاف موثر آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبیؐؐ کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلوس میں مفتی ندیم قمر، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی محمد مدنی، مفتی عمران حنفی، قاری محمد امیر قادری و دیگر رہنمائوں سے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر سلیمان قادری، مولانا یاسین قادری، قاری محمد سعید نقیبی، مولانا حفیظ الرحمان، مولانا محمد سلیم نعیمی، حاجی محمد عمران، قاری محمد جاوید ہاشمی، مفتی محمد عارف حسین، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا ارشد جاوید سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، طلبہ سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جلوس کی شرکاء نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور آمد مصطفیؐ کے نعرے بلندکرتے رہے۔ جلوس کا آغاز گڑھی شاہو سے ہوا جبکہ دربار حضرت بی بی پاکدامن پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن