فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے عدالت میں فیسکو میٹر ٹمپرنگ کیس میں ملزموںکی ضمانت قبل وبعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔ ملزم احاطہ عدالت سے فرار‘ گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل۔ ایف آئی اے کورٹ سینٹرل کے جج رانا زاہد اقبال خاں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں خلیل احمد، محمد ارشاد، محمد طاہر، مدثر گلزار اورمحمد جاوید کی بعد از گرفتاری کی درخواستیں منسوخ کر دیں۔ جبکہ ملزم زاہد محمود، ندیم گلزار اورمحمد احسان ارشاد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں بھی منسوخ کر دیں۔ عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی تینوں ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزم زاہد محمود، ندیم گلزار اورمحمد احسان ارشاد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزموں کیخلاف ایف آئی اے حکام نے دفعہ 420,468.477,462k,462J,34PPC اور 5(2) 47 PCA کے تحت مقدمہ نمبر 24/430 درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کی مطابق سب انسپکٹر ایف آئی اے امانت علی نے ٹیم کے ہمراہ کچی آبادی اسلام پورہ جھنگ روڈ پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کمپیوٹر ڈیوائس، لیپ ٹاپ و دیگر آلات کی مدد سے بجلی میٹر ریورس کرتا ہو ا پایا گیا۔
فیصل آباد: میٹر ٹمپرنگ کیس میں ملزموں کی ضمانت مسترد‘احاطہ عدالت سے فرار
Sep 16, 2024