کے ٹو کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما5 ہزارڈالر تک بڑھادی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) گلگت بلتستان حکومت نے بلند ترین چوٹی کے 2کی پرمٹ فیس میں اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے 2کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھادی گئی۔ 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا ہے۔ کے ٹو  پہاڑ کیلئے پرمٹ فیس موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستانی کوہ پیماں کیلئے کیٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کیلئے الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا۔ گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کیلئے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن